Sunday, November 27, 2022

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنا عمران خان کی سازش ہے ، بلاول بھٹو

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنا عمران خان کی سازش ہے ، بلاول بھٹو

شکارپور ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنا  عمران خان کی سازش ہے ۔

شکار پور میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا یہ غریب اور عوام دشمن لوگ ہیں، ان کی سوچ امیر کو مزید امیر بناناہے،18ویں ترمیم کو ختم کرنا ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا  کہنا  تھا  کہ  وزیراعظم عمران خان کی سوچ غیرجمہوری ہے، یہ حکومت عوام دشمن ہے، حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے استقبال اور محبت نے مخالفین کو میرے ٹرین کے سفر کو مارچ کہنے پر مجبور کردیا،میرے ٹرین کے سفر کے جواب میں وزیراعظم نے گھوٹکی میں جلسہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ برداشت نہیں ، سندھ کو اس کے حصے سے کم پانی دیا جا رہا ہے ، وفاق سندھ سے سوتیلے پن کا سلوک کر رہا ہے ۔