Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بینظیربھٹو کے قتل میں آصف زرداری اور رحمن ملک ملوث ہیں: سابق وزیرداخلہ زاہد سرفراز کاالزام

بینظیربھٹو کے قتل میں آصف زرداری اور رحمن ملک ملوث ہیں: سابق وزیرداخلہ زاہد سرفراز کاالزام
May 19, 2015
فیصل آباد (92نیوز) سابق وزیرداخلہ میاں زاہد سرفراز نے کہا ہے کہ بےنظیر بھٹو کے قتل میں سابق صدر آصف علی زرداری اور رحمن ملک ملوث ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ پاکستان کے حالات خراب کرنے میں پوری طرح سرگرم ہے۔ فیصل آباد میں ملک کے موجودہ حالات پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد سرفراز نے کہا کہ فوج کہتی ہے کہ سانحہ کراچی میں ”را“ ملوث ہے مگر حکومت کا وزیر کہتا ہے کہ ”را“ کو بغیر ثبوت ملوث نہ کیا جائے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ ”را“ بلوچستان کے نوجوانوں کو نوکریاں دے رہی ہے۔ زاہد سرفراز نے بےنظیر کا قاتل آصف زرداری کو قرار دیا اور کہا کہ ان کے قتل کا منصوبہ دبئی میں بنایا گیا جس میں رحمن ملک بھی شامل تھا، رانا ثنا ءاللہ نے فیصل آباد میں پانچ افراد کو قتل کروایا جس کا ذکر مجھ سے خود ایک پولیس آفیسر نے کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔