Saturday, July 27, 2024

بینظیرایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی خواتین اہلکاروں کا دومسافروں پر مبینہ تشدد ،خاتون کی حالت بگڑگئی

بینظیرایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی خواتین اہلکاروں کا دومسافروں پر مبینہ تشدد ،خاتون کی حالت بگڑگئی
April 15, 2017
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی کے بینظیرایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی خاتون اہلکاروں کا دو مسافر خواتین پر مبینہ تشدد۔ حسینہ بیگم اور فوزیہ عمر کوپن ہیگن جا رہی تھیں۔ معمولی تلخ کلامی پر ایف آئی اے اہلکاروں نے دونوں مسافروں کو کمرے میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد سے خاتون کی حالت بگڑ گئی۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اسپتال منتقل کیا۔