بیلجیئم نے انگلینڈ کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
سینٹ پیٹرزبرگ (92 نیوز) بیلجیئم نے انگلینڈ کو دو صفر سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
سینٹ پیٹرزبرگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم کی ٹیم انگلینڈ پر حاوی رہی۔
بیلجیئم کے تھامس میونیئر نے چوتھے ہی منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی، آخری لمحات میں ایڈن ہیزارڈ نے بھی گول داغ کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔
انگلش ٹیم میچ میں ایک گول بھی اسکور نہ کرسکی۔ میگا ایونٹ کا فائنل کل فرانس اور کروشیا میں کھیلا جائےگا