Saturday, July 27, 2024

بیلجیئم ،فرانس اور جرمنی میں انسداد دہشتگردی فورس کی کارروائیوں میں تیرہ افراد زیر حراست

بیلجیئم ،فرانس اور جرمنی میں انسداد دہشتگردی فورس کی کارروائیوں میں تیرہ افراد زیر حراست
March 26, 2016
برسلز(ویب ڈیسک)بیلجیئم ،فرانس اورجرمنی میں انسداددہشت گردی کی کارروائیوں میں تیرہ  افرادکو حراست میں لے لیاگیا جبکہ فرانسیسی صدرنے کہاہے کہ پیرس اوربرسلزدھماکوں میں ملوث  دہشت گردوں کے نیٹ ورک کاصفایا کردیاہے تاہم دوسرے انتہاپسند گروہوں  سے حملہ کاخطرہ موجودہے۔ تفصیلات کےمطابق برسلزدھماکوں کے بعدیورپ بھرمیں خوف کے سائےچھائے ہیں اورسکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ بیلجئم میں مشتبہ افرادکے خلاف  چھاپہ مارکارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے بیلجئن استغاثہ کاکہناہے کہ شائربیک کے علاقے سے حراست میں لیے جانے والے تینوں افراد کا تعلق فرانس میں حملوں کی منصوبہ بندی سے ہے دو گرفتار  کئے جانے والوں کے نام توفیق اور صلاح ہیں جبکہ تیسرے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ان میں سے دو کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔اس سے پہلے بیلجئم میں سات افرادکوتحویل میں لیاگیا جبکہ جرمنی میں بھی دوافرادپولیس کی حراست میں ہیں۔ دوسری طرف فرانس کے صدرفرانسواولاندنے کہاہے کہ پیرس اوربرسلزدھماکوں میں داعش کے ملوث گروہ کوختم کردیاگیاہے تاہم دوسرے انتہاپسندگروہوں کی طرف سے حملوں کاخطرہ موجودہے۔