Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بیلجیئم : برسلزخودکش حملوں کےبعد سے اب تک6افراد گرفتار

بیلجیئم : برسلزخودکش حملوں کےبعد سے اب تک6افراد گرفتار
March 25, 2016
برسلز(ویب ڈیسک)بیلجیئم کی پولیس نے برسلز خود کش حملوں کے بعد سے اب تک چھے افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ فرانس میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے ایک بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ بیلجیئم کی نیوز ایجنسی کے مطابق خود کش دھماکوں کے بعد   سے چھے  افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ادھر فرانس میں بھی ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہےحکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص نے بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی ۔ بیلجیم کے وزیر داخلہ اور وزیر قانون نے برسلز حملوں  کے بعد مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی جو وزیر اعظم نے مسترد کر دی  بتایا گیا ہے وزیر داخلہ جان جامبون اور وزیر انصاف کوئین گینز نے استعفے وزیر اعظم کو پیش کئے تھے لیکن مائیکل چارلس نے استعفے یہ کہہ کر مسترد کر دیئے کہ جب ملک حالت جنگ میں ہے آپ میدان چھوڑ نہیں سکتے۔