بیلجئیم میں آئس میوزیم کا افتتاح کردیا

بیلجیئم (92نیوز) بیلجیئم میں دنیا کے پہلے ڈیجیٹل آئس آرٹ میوزیم کا افتتاح کردیا گیا۔بیلجیئم کے شہر بروج میں منعقد ہونے والی اس نمائش کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے40پیشہ ور مجسمہ سازیہاں پہنچے ہیں۔
اس موقع پر جہاں مقامی مجسمہ سازوں نے برف سے انوکھے اور دلکش ماڈل تراشے وہیں اِن سے مقابلہ کرنے کینیڈا، روس، بلغاریہ، جاپان، ناروے، فن لینڈ، امریکااور چین سمیت دیگر ممالک کے ماہرین حصہ لے رہے ہیں۔