Saturday, July 27, 2024

بیلجئم میں مقیم پاکستانی محفوظ ہیں: پاکستانی سفیر

بیلجئم میں مقیم پاکستانی محفوظ ہیں: پاکستانی سفیر
March 22, 2016
برسلز (ویب ڈیسک) بیلجئم میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ برسلز اوردیگر علاقوں میں موجود پاکستانی شہری مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ ابھی تک دھماکوں میں کسی پاکستانی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ سفارت خانہ پاکستانی کمیونٹی کے رہنماو¿ں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیلجئم میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ دھماکوں کے بعد سے پاکستانی کمیونٹی سے رابطے میں ہیں اور سفارت خانے کو ابھی تک کسی پاکستانی کی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ بیلجئم میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ میٹرو سروس بھی اڑتالیس گھنٹے کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ بیلجئم میں بارہ سے پندرہ ہزار پاکستانی ہیں جو روزگار اور تعلیم کے سلسلے میں یورپی ملک میں مقیم ہیں۔