Sunday, December 4, 2022

بیس کروڑ عوام کےجذبات سے کھیلنے والی قومی ٹیم وائٹ واش کے دہانےپر پہنچ گئی

بیس کروڑ عوام کےجذبات سے کھیلنے والی قومی ٹیم وائٹ واش کے دہانےپر پہنچ گئی
لاہور(92نیوز)ہار ۔۔ہار ۔۔۔ہار۔۔۔ نام نہاد  شاہینوں نے ہارکو اپنی  عادت بنا لیا  بیس کروڑ عوام کے جذبات سے کھیلنے والی ٹیم ایک اور وائٹ واش کےدہانے پہنچ گئی۔ تفصیلات کےمطابق پہلے بیٹنگ کریں تو ناکامی فیلڈنگ کریں  تو شکست  نام نہاد شاہینوں نےہارکو عادت بنا لیا ۔  بدترین کارکردگی سے ناکامیوں کا داغ   گرین شرٹس سےایسا چمٹا ہے کہ صاف  ہونے  کا نام ہی نہیں لے رہا بیس کروڑ عوام کے جذبات سے کھیلنے والی ٹیم ایک اور وائٹ واش کےدہانے پہنچ گئی۔ ٹیسٹ میں راج کرنےوالی ٹیم ون ڈے میں  رسوائیوں کی دلدل میں  دھنس چکی  ۔