Sunday, September 25, 2022

بیس بال ٹیم سان فرانسسکو جائنٹس کا بیس بال کی عالمی سیریز میں کامیابی کے بعد وائٹ ہاوس میں دورہ، باراک اوباما کا خیرمقدم

بیس بال ٹیم سان فرانسسکو جائنٹس کا بیس بال کی عالمی سیریز میں کامیابی کے بعد وائٹ ہاوس میں دورہ، باراک اوباما کا خیرمقدم
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے بیس بال ٹیم سان فرانسسکو جائنٹس کا وائٹ ہاوس میں خیرمقدم کیا۔ بیس بال کی امریکی ٹیم سان فرانسسکو جائنٹس نے دو ہزار چودہ میں عالمی سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ٹیم نے سات میچوں کے سیریز کے آخری میچ میں کنساس سٹی رائلز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ سان فرانسسکو جائنٹس ٹیم کا یہ وائٹ ہاؤس کا تیسرا دورہ ہے۔ ٹیم دو ہزار دس اور دو ہزار بارہ میں بھی چیمپئن شپ اپنے نام کر چکی ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ تصاویر بنوائیں جبکہ اوباما کو ٹیم کی جرسی بھی پیش کی گئی۔