بیرون ممالک ٹریڈ آفیسرز کی تعیناتی، انٹرویو پینل تشکیل

اسلام آباد ( 92 نیوز) بیرون ممالک 44 نئے ٹریڈ آفیسرز کی تعیناتی کے عمل آخری مراحل میں دخل ہو گئی ، امیدواروں کے انٹرویو کےلئے پینل تشکیل دے دیا گیا ، پینل 80 امیدواروں میں سے 44 کا انتخاب کرے گا۔
برآمدات بڑھانے کے لئے بیرون ممالک 44 نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا جب کہ افسران کی تعیناتی کا عمل آخری مراحل میں داخل ہوگیا، امیدواروں کے انٹرویوز کیلئے پینل تشکیل دے دیا گیا پینل میں سیکرٹری تجارت، سیکرٹری وزارت خارجہ، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹریڈ ڈیلوپمنٹ اتھارٹی شامل ہیں۔