Saturday, July 27, 2024

بیرون ملک کمپنیاں بنانے کا معاملہ ، مونس الٰہی کی نیب میں70 منٹ تک پیشی

بیرون ملک کمپنیاں بنانے کا معاملہ ، مونس الٰہی کی نیب میں70 منٹ تک پیشی
January 30, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) بیرون ملک کمپنیاں بنانےپرحکمران جماعت کے علاوہ دیگر جماعتوں کے خلاف بھی نیب کی کارروائیاں جاری ہیں ۔  مونس الہٰی آج نیب میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ایک گھنٹہ 10 منٹ تک نیب حکام کے سوالوں کے جوابات دئیے۔

نیب حکام کی جانب سے مونس الہٰی کو آج طلب کیا گیا تھاجس میں ان سے آف شور کمپنی کے بارے میں سوالات کئے گئے ۔ نیب حکام کی جانب سے مونس الٰہی کو کمپنی کا ریکارڈ اوراثاثوں کی تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی تھی ۔

ق لیگ کے رہنما نیب ٹیم کے سامنے 1 گھنٹہ 10 منٹ تک موجود رہے ۔ نیب پیشی کے بعد مونس الہٰی کا کہنا تھا وہ قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے  ہیں اور اگر دوبارہ بھی بلایا گیا تو ضرور آئیں گے ۔