بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی ، حکومت کا مزید 20 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (92 نیوز) بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے تیسرے مرحلے میں حکومت نے مزید 20 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
دنیا کے 8 ممالک سے 5250 سے 6500 تک پاکستانی وطن لائے جائیں گے۔ صرف متحدہ عرب امارات سے 4030 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔
جنوبی افریقہ، جمہوریہ کوریا، سنگاپور، ملائیشیاء سے شہریوں کی واپس کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات، بحرین، آسٹریلیا اور برطانیہ سے بھی شہری واپس لائے جا رہے ہیں۔ محصور ہم وطنوں کی واپسی کے تیسرے مرحلے کیلئے پی آئی اے 12 پروازیں چلا رہا ہے۔ پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے غیرملکی پروازوں کی مدد بھی لی جائے گی۔ پروازیں کراچی، پشاور، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور اسلام آباد کیلئے چلائی جائیں گی۔