Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی ، حکومت کا مزید 20 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی ، حکومت کا مزید 20 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ
April 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے تیسرے مرحلے میں حکومت نے مزید 20 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ دنیا کے 8 ممالک سے 5250 سے 6500 تک پاکستانی وطن لائے جائیں گے۔ صرف متحدہ عرب امارات سے 4030 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ جنوبی افریقہ، جمہوریہ کوریا، سنگاپور، ملائیشیاء سے شہریوں کی واپس کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات، بحرین، آسٹریلیا اور برطانیہ سے بھی شہری واپس لائے جا رہے ہیں۔ محصور ہم وطنوں کی واپسی کے تیسرے مرحلے کیلئے پی آئی اے 12 پروازیں چلا رہا ہے۔ پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے غیرملکی پروازوں کی مدد بھی لی جائے گی۔ پروازیں کراچی، پشاور، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور اسلام آباد کیلئے چلائی جائیں گی۔