بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹرز یاران وطن ایپ سے رجسٹر ہوسکیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کیا کہ حکومت نے یاران وطن ایپ لانچ کردی، صحت کے شعبے سے وابستہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ایپ سے رجسٹر ہوسکیں گے۔
عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی ڈاکٹرز کورونا کے خلاف اگلے محاذوں پر لڑ رہے ہیں، پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز اپنے ہم وطنوں کو وباء سے بچانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں، وہ ایپ پر رجسٹر ہوکر اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر دے سکیں گے۔