Sunday, September 15, 2024

بیرون ملک تعلیم میں مصروف ہوں، الیکشن نہیں لڑ سکتا،علی ترین

بیرون ملک تعلیم میں مصروف ہوں، الیکشن نہیں لڑ سکتا،علی ترین
June 9, 2018
لودھراں ( 92 نیوز ) جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے حلقہ این اے 161 سے پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے اور الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی علی ترین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بیرون ملک تعلیمی مصروفیات  کی  بنا پر حالیہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا ۔ علی ترین نے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو متحد رہنے اور پارٹی کو امیدوار کو سپورٹ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد ان کے صاحبزادے علی ترین لودھراں سے ایم این اے الیکشن لڑے تھے مگر مسلم لیگ ن کے امیدوار سے  شکست کھا گئے تھے ۔