Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بیرسٹر فہد قتل کیس: عدالت نے دہشت گردی کی دفعات ختم کر ديں

بیرسٹر فہد قتل کیس: عدالت نے دہشت گردی کی دفعات ختم کر ديں
December 21, 2016

اسلام آباد (92نیوز) بیرسٹر فہد قتل کیس میں مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹرائل کیلئے کیس سیشن جج کو بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت ميں فہد ملک قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمان راجہ ارشد اور نعمان کھوکھر کی درخواست پر فيصلہ سناتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات ختم کر ديں۔ عدالت نے کيس ٹرائل کيلئے سيشن جج کو بھيج ديا۔ عدالت نے حکم ديا ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزموں کو سيشن جج ويسٹ کے سامنے پيش کيا جائے۔

واضح رہے انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ سماعت پر دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق فيصلہ محفوظ کيا تھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔