بیرسٹر علی ظفر کی معافی قبول ،لائسنس بحال
کراچی(92نیوز)سپریم کورٹ نے بیرسٹر علی ظفر کی معافی قبول کرکے ان کا وکالت کا لائسنس بحال کردیا، جسٹس ثاقب نثار کا کہناتھا کہ بار اور بینچ کو باہمی تعاون سے ہی عدلیہ کے فعال کردار میں حصہ ڈالنا ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے بیرسٹر علی طفر کے لائسنس کی معطلی سے متعلق نظر ثانی درخواست کی سماعت کی، علی ظفر کی وکیل عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ اگر چہ متنازع خط چیف جسٹس کو علی ظفر نے بذات خود نہیں لکھا تھا تاہم ان کی لاء فرم کی جانب سے لکھا گیا خط ایک غلطی تھی جس پر وہ معافی مانگتے ہیں، عدالت نے علی ظفر کی معافی قبول کرتے ہوئے ان کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرلی۔