Tuesday, February 7, 2023

بیجنگ،2400طلبہ نے چین کا نقشہ بناڈالا

بیجنگ،2400طلبہ نے چین کا نقشہ بناڈالا
بیجنگ( 92 نیوز) 2400 طلبہ نے چین کا نقشہ بنا کر اپنے ملک اور صوبے سے محبت کا انوکھے انداز میں اظہار کیا۔ چین میں ان دنوں جہاں صوبہ گوانگشی ژوانگ کی ساٹھویں سالگرہ منائی جارہی ہے،وہیں 2400طلبہ نے چین کا نقشہ بناکراپنےملک اور صوبےسےمحبت کااظہارکیاہے۔ یہی نہیں بلکہ اس موقع پر انہوں نے کارڈ بورڈز کا استعمال کرتے ہوئے مختلف پیغامات  بھی لکھے، جسے دیکھنےوالوں نے بھی خوب سراہا۔