Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بیجنگ میں جشن بہاراں کی تیاریاں عروج پر ، ماڈلز کی مشترکہ ریہرسل

بیجنگ میں جشن بہاراں کی تیاریاں عروج پر ، ماڈلز کی مشترکہ ریہرسل
February 8, 2021

بیجنگ (92 نیوز) بیجنگ میں جشن بہاراں کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ماڈلز بھی مشترکہ ریہرسل کرنے میں مصروف ہیں۔ موسیقی اور رقص نے رونقیں بکھیر دیں۔

روایتی موسیقی ، دیدہ زیب ملبوسات اور دلکش رقص کے ساتھ چین میں جشن بہاراں دو ہزار اکیس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔ بیجنگ میں میلے کے آغاز سے قبل ماڈلز نے مشترکہ ریہرسل کی جس میں خوبرو ماڈلز کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ موسیقی کی دھنیں بکھیری گئیں اور روائتی رقص کیا گیا جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

چین کےعوام 11 فروری کو نئے چینی سال کا استقبال کریں گے۔ مرکزی تقریب کئی گھنٹوں تک لائیو نشر کرنے کے انتظامات جاری ہیں۔ چینی پائلٹس نے شدید سردی میں بلند ترین مقام پر ہیلی کاپٹرز اڑا کر میلے کی تیاریوں میں حصہ لیا۔

یہ پروازیں تبت کے مقام پر کی گئیں جہاں اوسط بلندی 4500 میٹرز ہے۔ مشقوں کے وقت جنگی ماحول بنایا گیا۔ اس دوران پائلٹس نے بارڈر پر کارکردگی، مشکل مقامات پر لینڈنگ اور دفاعی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔