Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بہتر ہو گا پانی کی صورتحال کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑ دیا جائے، چیف جسٹس

بہتر ہو گا پانی کی صورتحال کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑ دیا جائے، چیف جسٹس
July 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اسلام آباد میں پانی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، بہتر ہوگا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑ دیا جائے۔ اسلام آباد میں پانی کی قلت سے متعلق کیس کی سماعت  کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ حکومت ہر 2 ماہ بعد واٹر سپلائی متعلق رپورٹ دے اور ٹینکرز مافیا سے نمٹے۔ ایئر بلیو حادثہ کیس میں نجی ایئر لائن کی  انتظامیہ نے متاثرین کی رقوم عدالت میں جمع کرا دیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ رقم عدالت میں پڑی ہے جو آئے گا ادائیگی کردینگے۔ کیس میں اب کوئی ایشو نہیں رہا۔ عدالت نے ایئر بلیوحادثہ پر ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔ سپریم کورٹ میں آبادی میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت بھی ہوئی۔  چیف جسٹس نے بڑھتی ہوئی آبادی کو بم دھماکہ قرار دیا ۔ انھوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون سازی کرنا ہو گی۔ عدالت نے آبادی کے ایشو پر نئی وفاقی صوبائی حکومتوں سے تجاویز طلب کر لیں۔ اس کے بعد کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔