Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

بہتر گھنٹے میں افغان سفیر کی بیٹی کا کیس حل ہو جائے گا، شیخ رشید

بہتر گھنٹے میں افغان سفیر کی بیٹی کا کیس حل ہو جائے گا، شیخ رشید
July 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلانیہ کہا، بہتر گھنٹے میں افغان سفیر کی بیٹی کا کیس حل ہو جائے گا۔ 

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی، کھڈا مارکیٹ شاپنگ کیلئے آئی، اس نے ایک اور ٹیکسی لی اور راولپنڈی گئی، راولپنڈی سے دامن کوہ کیسے پہنچی؟، اس کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا، افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری ہیں، اُمید ہے ایک سے دو روز میں کیس کے ملزموں کو گرفتار کرلیں گے، تحقیقات جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہیں، کڑیاں آپس میں مل رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ، بھارت نے افغان سفیر کی بیٹی کےا غوا کیس کو بہت اچھالا، انٹرنیشنل میڈیا کو بھارت نے مس گائیڈ کیا ہوا ہے، بھارت کی جانب سے پرانی تصاویر کو اس واقعہ سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔ بھارت پاکستان کی بدنامی کیلئے اپنا میڈیا استعمال کرتا ہے۔

وزیر داخلہ بولے کہ، وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کی دنیا میں مقبولیت ہے، چین کی 15 رکنی ٹیم بھی داسو سانحہ کی تحقیقات میں شامل ہے۔ مزید کہا کہ، چمن سرحد پر پاکستان میں صورتحال ٹھیک ہے۔