Friday, December 9, 2022

بہترواں وینس فلم فیسٹول دو ستمبر سے شروع ہو گا، آغاز ہالی ووڈ ایکشن تھرلر فلم ایورسٹ سے ہو گا: انتظامیہ

بہترواں وینس فلم فیسٹول دو ستمبر سے شروع ہو گا، آغاز ہالی ووڈ ایکشن تھرلر فلم ایورسٹ سے ہو گا: انتظامیہ
وینس (ویب ڈیسک) وینس فلم فیسٹیول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کی ایکشن تھرل فلم ایورسٹ سے فیسٹیول کا آغاز کریں گے۔ بہترواں وینس فلم فیسٹول دو ستمبر سے شروع ہو گا جو بارہ ستمبر تک جاری رہے گا جس کے افتتاحی روز ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم ایورسٹ کا ورلڈ پریمیئر بھی ہو گا۔ حقیقی واقعہ پر مبنی اس فلم کی کہانی انیس سو چھیانوے میں ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرتے ہیں تو انہیں شدید طوفان کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں آٹھ کوہ پیماہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ فلم میں ایمیلی واٹسن، کیرا نائٹلی، جیک جیلن ہال، جوش برولن، جیسن کلارک کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم اٹھارہ ستمبر کو سنیما گھروں میں سجے گی۔