Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبا سراپا احتجاج

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبا سراپا احتجاج
December 19, 2016

لاہور (92نیوز) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلباء و طالبات اپنے مطالبات تسلیم کروانے کے لیے سراپا احتجاج بن گئے۔ کینال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔ سٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈگری مانگی ہے خودکش جیکٹ نہیں جو انہیں سڑکوں پر خوار کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے صبر کا پیمانہ اس وقت لبریز ہو گیا جب انہیں ڈگریاں نہ ملیں۔ قوم کے معماروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کینال روڈ پر دھرنا دے دیا۔ سٹوڈنٹس نے کہا کہ ڈی پی ٹی اور بی ٹیک کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔

طلباء و طالبات نے کہا کہ انہوں نے ڈگری مانگی ہے کوئی خودکش جیکٹ نہیں مانگ لی جو انہیں سڑکوں پر خوار کیا جا رہا ہے۔ طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے نام پر داخلہ لیا تھا اور انہیں اسی یونیورسٹی کی ڈگری چاہیے۔

اگر ایسا نہ کیا گیا تو ان کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔ علم کے زیور سے آراستہ قوم کے معماروں نے کہا کہ انہیں متعدد بار وعدوں کے باوجود بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی ڈگری جاری نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے مجبور ہو کر احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔ اب وہ کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے اور اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔