Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بہاولپور:4ہندو نوجوانوں کی مسلمان لڑکی سے اجتماعی زیادتی

بہاولپور:4ہندو نوجوانوں کی مسلمان لڑکی سے اجتماعی زیادتی
April 11, 2015
بہاولپور(92نیوز)چار اوباش ہندو نوجوانوں نے مسلمان لڑکی اغواء کرکے دو روز تک اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ دوروز کی تلاش کے بعد لڑکی بے ہوشی کی حالت میں مکیش رام نامی ملزم کے گھر سے برآمد ہوئی جسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال یزمان داخل کروا کےچاروں ملزمان گرفتارکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھی لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے کیسزکوئی نئی بات نہیں مگر پاکستان میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے چاربدکماش نوجوانوں مکیش رام، راجو رام،تارا رام اور کیلاش رام نے تحصیل یزمان کے گاؤں 101ڈی بی کے رہائشی ہاری سعید احمد کی سولہ سالہ بیٹی صائمہ بی بی کو اس وقت اغواء کرلیا جب وہ اپنے چچا کے گھر جارہی تھی ۔ ملزمان اسے اغواء کر کے مکیش رام کے گھر لے گئے جہاں اس کو نشہ آور انجیکشن لگا کر اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔ دوسری طرف غریب ہاری اپنے عزیزواقارب کو ساتھ لے کر اپنی معصوم بیٹی کی تلاش میں دو دن تک بھٹکتا رہا آخر کار لڑکی مکیش رام کے گھر سے برآمد ہوگئی جس کو بے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال یزمان داخل کروا دیا گیا ۔ پولیس تھانہ سٹی یزمان نے مقدمہ درج کر کے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔