Tuesday, November 29, 2022

بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں 10دنوں کے دوران 33بچوں کی ہلاکت کی تصدیق

بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں 10دنوں کے دوران 33بچوں کی ہلاکت کی تصدیق
بہاولپور(92نیوز)وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ اطفال میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران 33 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے اہم ڈویژن بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں دس روز کے دوران 33بچوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ تحقیقاتی کمیٹی کی طرف سے ڈی جی ہیلتھ کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے 10 دنوں کے دوران کسی دن بھی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف مکمل طور پر حاضر نہیں تھا۔