Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بہاولپور : دوسری بیوی سے جھگڑا‘ باپ نے اپنے تین بچوں کو قتل کر دیا

بہاولپور : دوسری بیوی سے جھگڑا‘ باپ نے اپنے تین بچوں کو قتل کر دیا
July 28, 2016
بہاولپور (92نیوز) بہاولپور میں سنگ دل باپ نے گھریلو جھگڑے پر اپنے تین بچوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ قاتل نے زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی تاہم اسے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنونی شخص نے بیوی سے جھگڑے کی سزا اپنے بچوں کو دےدی۔ یہ افسوس ناک واقعہ بہاولپورمیں پیش آیاجہاں فاروق نامی شخص نے دوسری شادی کے بعد گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنے ہی تین بچوں کو قتل کر دیا۔ بچوں کی عمریں تین سے چھ سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کے مطابق قائداعظم کالونی کے رہائشی فاروق نے پہلی بیوی کے انتقال کے بعد کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی تھی۔ دوسری بیوی کے آتے ہی گھر میں آئے روز جھگڑے ہونے لگے جس پر ملزم نے مشتعل ہو کر اپنے تینوں بچوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ پولیس نے تینوں بچوں کی لاشیں تحویل میں لےکر بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔