Thursday, September 19, 2024

بہاولپور ، تیرھویں چولستان جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ شروع

بہاولپور ، تیرھویں چولستان جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ شروع
February 17, 2018

چولستان (92 نیوز) بہاولپور میں تیرھویں چولستان جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا
بنی سنوری اور ہرن بجاتی یہ خوبصورت گاڑیاں بہاولپور میں جاری تیرھویں چولستان جیپ ریلی میں شریک ہیں ۔ چولستان جیپ ریلی میں ایک سے بڑھ کر ایک گاڑی سب کو پیچھے چھوڑ جانے کا عزم رکھتی ہے ۔
جیپ ریلی کے دوسرے روز اسٹاک کیٹگری میں ساٹھ گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں اور دو سو چالیس کلومیٹر کے پہلے راؤنڈ کے لئے فلیگ آف جاری کر دیا گیا ہے ۔
سٹاک اور موڈی فائیڈ کیٹگریز کی ایک سو سے زائد گاڑیاں مجوعی طور پر چار سو پچپن کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گی جبکہ ریس کا اختتام اٹھارہ فروری کو قلعہ ڈراوڑ پہنچ کر ہو گا ۔