Saturday, July 27, 2024

بہاولپور ،اسلامیہ یونیورسٹی میں پالتو جانورں کے شو کا انعقاد

بہاولپور ،اسلامیہ یونیورسٹی میں پالتو جانورں کے شو کا انعقاد
March 31, 2018

بہاولپور ( 92 نیوز ) بہاولپور میں آئی یو بی پیٹ شو میں بل کھاتی اور لہراتی بلیاں اور رعب جھاڑتے نایاب نسل کے کتوں سمیت مور ، کچھوے ، سانپ ، مچھلیاں اور دیگر پالتو جانور اپنے اپنے انداز میں دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں شعبہ ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام گھریلو اور پالتو جانوروں کے شو کا انعقاد  کیا گیا ۔پیٹ شو میں مختلف جانوروں کی ڈیڑھ سو سے زائد تعداد نے شرکت کی ۔

پیٹ شو کو دیکھنی کیلئے طلباء و طالبات سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،  پیٹ شو میں جہاں مختلف اقسام کی خوبصورت بلیوں نے دیکھنے والوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی وہی پر کتوں کی بہترین نسلیں بھی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

شو میں میکاؤ طوطے سمیت مور، کچھوے ، سانپ ، مچھلیاں ، کبوتر اور دیگر جانور بھی شامل تھے ۔ شو میں شریک بندر تماشہ دکھانے والے نے بھی بندر کو کیٹ واک کروا کر خوب رنگ جمایا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ۔

تقریب کا اہم مقصد پالتو جانوروں کے شائقین افراد کے درمیان ان جانوروں کی دیکھ بھال اور نگہداشت  کے حوالے سے مقابلے کی فضا قائم کرنا  تھا۔