Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بہاولپور ، نوجوان والد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن پر چڑھ گیا

بہاولپور ، نوجوان والد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن پر چڑھ گیا
March 9, 2018

 اسلام آباد (92 نیوز) والد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بہاولپور کے رہائشی کا انوکھا احتجاج سامنے آ گیا ۔ رہائشی ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن پر چڑھ گیا ۔
بائیس سالہ حافظ رضوان یونس، والد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کیلئے اسلام آباد پہنچا ۔
مبینہ طور پرپولیس اور عدالتوں سے انصاف نہ ملنے پر نوجوان احتجاجا ایف سکس میں گیارہ ہزار وولٹیج ٹرانسمیشن لائن کے کھمبے پر چڑھ گیا ۔
شہریوں کی بڑی تعداد انوکھا احتجاج دیکھتی رہی ۔
پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر اسنارکل کو استعمال کرتے ہوئے نوجوان سے مذاکرات کیے اور قائل کر کے نیچے اتارا جس کے بعد اسے تھانہ کوہسار پولیس نے میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا ۔