Saturday, July 27, 2024

بہاولنگر:گیس پائپ لائن دھماکے میں 6 افراد جاں بحق

بہاولنگر:گیس پائپ لائن دھماکے میں 6 افراد جاں بحق
February 14, 2017
  بہاولنگر(92نیوز) بہاولنگر میں گیس  پائپ لائن کے دھماکے سےمکان زمیں بوس ہو گیا ۔ واقعے میں  چھ افراد  جاں بحق اور  پندرہ  زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق سرکلر روڈ پرگیس پائپ لائن  اچانک پھٹ گئی جس  کی وجہ سے زور دار دھماکا ہوا  اور قریب کا ایک مکان  منہدم ہو گیا،،واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد جاں  بحق ہو گئے  جبکہ  پندرہ  زخمی  ہیں،، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،،علاقہ گنجان آباد ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔