Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بہادر قومیں سانحات کا مقابلہ کرتی ہیں : ثنا ء اللہ زہری

بہادر قومیں سانحات کا مقابلہ کرتی ہیں : ثنا ء اللہ زہری
August 14, 2016
کوئٹہ (92نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے  کہا ہے کہ جشن آزادی سادگی سے منارہےہیں زندہ قومیں مصیبتوں سے گھبراتی نہیں دشمن نے ہم پرپیچھے سے وار کیا بہادرقومیں سانحات کامقابلہ کرتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ  زیارت ریذیڈنسی آتاہوں تو حوصلہ بڑھ جاتاہے۔ زیارت زیذیڈینسی پر پرچم کشائی کے بعد تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم بہادر قوم ہیں اور بہادر قومیں سانحات کا مقابلہ کرتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں شہیدوں کے لواحقین کا دکھ درد سمجھتا ہوں ایک نوجوان شہید بیٹے کا باپ ہوں ۔