Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بہادر فلسطینی لڑکی احد تمیمی کا ٹرائل فوجی عدالت میں بند کمرے میں ہوگا

بہادر فلسطینی لڑکی احد تمیمی کا ٹرائل فوجی عدالت میں بند کمرے میں ہوگا
February 13, 2018

تل ابیب ( 92 نیوز ) فلسطین کی بہادر بیٹی احد تمیمی کا اسرائیل کی فوجی عدالت میں ٹرائل بند کمرے میں ہوگا ۔ صیہونی ججوں نے کارروائی کو دنیا سے چھپانے کیلئے کھلی سماعت پر پابندی عائد کردی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 17 سالہ احد تمیمی کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

احد تمیمی کی وکیل گیبی لیسکے نے ججوں کے اقدام پر اعتراض کرتے ہوئے کہا بند کمرے کی کارروائی میں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔

تاہم عدالت نے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے احد تمیمی کے خلاف سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی ہے۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کا  احد تمیمی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے  کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس ایک نہتی لڑکی کو مسلسل حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے  ۔

احد تمیمی پر اسرائیلی فوجیوں پر حملے سمیت 12 مقدمات درج ہیں جبکہ فلسطینی عوام میں اسے ایک ہیرو کے طور پر مانا جاتا ہے ۔