Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بہادر آباد گروپ کی بہادری ختم عامر خان نے گھٹنے ٹیک دیئے

بہادر آباد گروپ کی بہادری ختم عامر خان نے گھٹنے ٹیک دیئے
February 10, 2018

کراچی ( 92 نیو ز) بہادرآباد گروپ کی بہادری ختم  ہو گئی ، عامر خان نے  فاروق ستار کے سامنے ’سرنڈر ‘کردیا ۔

بہادرآباد گروپ نے پی آئی بی کے سامنےگھٹنے ٹیک دیئے جبکہ کنورنوید جمیل نے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لینے کا اعلان کردیا۔ عامر خان گروپ فاروق ستار کو منانے چلا گیا۔

بہادرآباد گروپ کی بہادری ختم ،فاروق ستار گروپ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے ڈاکٹر فاروق ستار کو منانے کی ایک اور کوشش ،عامر خان گروپ ایک بار پھر پی آئی بی چلا گیا۔

اس سے پہلے بات باتوں سے آنسوؤں تک پہنچ گئی ،کئی روز سے جاری ڈرامے میں ایک اور سنسنی خیز موڑ آ گیا ،  سنگین الزامات کی زد میں آنے والے عامر خان اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا تذکرہ کرتے ہوئے  زارو قطار آنسو بہانے لگے ۔ اور کہا کہ پارٹی سربراہی کی کبھی خواہش نہیں کی ۔

جبکہ کنور نوید جمیل نے الیکشن کمیشن کو فاروق ستار کے حوالے سے لکھا گیا خط واپس لینے کا اعلان کیا  اور نئی کوشش کا ذکر بھی کیا ۔

خالد مقبول صدیقی نے صورتحال سنبھالنے کی کوشش کی اور بہادرآباد کو ایم کیو ایم کا مرکز قرار دیا ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے دوگروپوں کے درمیان جاری ڈرامہ خاصا دلچسپ ہے جبکہ سنسنی بھی عروج پر ہے ۔ تاہم کبھی کبھار رہنماؤں کے بہتے آنسو اس ڈرامے کو ٹریجڈی کا ٹچ بھی دے رہے ہیں ۔ تاہم امکان ہے کہ اب ڈرامہ اپنے فائنل راؤنڈ کی طرف گامزن ہے ۔