Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بہادر آباد کی درخواستیں مستردکرکے ایک دن کی مہلت ملی ہے ، فاروق ستار

بہادر آباد کی درخواستیں مستردکرکے ایک دن کی مہلت ملی ہے ، فاروق ستار
February 27, 2018

اسلام آباد( 92 نیوز ) سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بہادر آباد والے دوستوں کی دونوں درخواستوں کو رد  کرتے ہوئے ہمیں ایک دن کی مہلت دی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایم کیو ایم بہادر آباد کے ایک لیڈر عامر خان ہیں، دوسرے لیڈر خالد مقبول صدیقی اور تیسرے لیڈر فروغ نسیم ہیں ۔  بہادر آباد کی جانب سے ایک طرف تو مذاکرات ہو رہے ہیں تو دوسری جانب مجھے پارٹی سے فارغ کرنے کی بھی جلدی ہے ۔

ایم کیو ایم بہادر آباد کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کے حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا فروغ نسیم نے بہت کوشش کی کہ آج ہی فیصلہ ہو جائے مگر الیکشن کمیشن نے ان کی انٹرا پارٹی الیکشن اور میری کنوینیرشپ کے حوالے سے ان کا موقف تسلیم نہیں کیا، سینیٹ انتخابات کو چھوڑیں، پارٹی کو تقسیم ہونے سے بچایا جائے ۔

 فاروق ستار نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد جو رابطہ کمیٹی بنی ہے ،اس میں ایک سربراہ ایک پالیسی ہے ،بہادر آباد میں ایک سربراہ نہیں بلکہ 4،5سربراہ ہیں ،اتنے زیادہ سربراہوں میں کام کرنا مشکل ہے ۔