Saturday, July 27, 2024

بہادر آباد والوں نے دفتر کے باہر پتنگ کا نشان آویزاں کر دیا

بہادر آباد والوں نے دفتر کے باہر پتنگ کا نشان آویزاں کر دیا
February 13, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایم کیوایم کے دونوں گروپ متحرک ہیں ۔ بہادر آباد والوں نے دفتر کے باہر پتنگ کا نشان آویزاں کر دیا اور 16 فروری کو ناظم آباد میں جنرل ورکرز اجلاس بھی طلب کر لیا ۔
ادھر رابطہ کمیٹی 17 فروری کو اجلاس کرنا چاہتی تھی لیکن انتظامیہ نے نقص امن کے تحت اجازت نہیں دی کیونکہ 17 فروری کو فاروق ستار کی جانب سے انٹرپارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
دوسری طرف فروغ نسیم نےمتحدہ قیادت سے متعلق الیکشن کمیشن کے موقف کومشکوک قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ہینڈاوٹ کوئی مستند دستاویز نہیں ہے ۔ اب بھی امید ہے کہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی میں اتحاد ہو جائے گا ۔
اس کے علاوہ فاروق ستار نے بھی دوستوں سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔
پی آئی بی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اہم میٹنگ کے سلسلے میں احمد چنائے کے گھر جا رہے ہیں جبکہ روزانہ پی آئی بی پہنچنےوالے کامران ٹیسوری آج منظرعام سےغائب نظر آئے ہیں ۔