Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی کا معاملہ ، طلبہ اور عوامی راج پارٹی کا احتجاج

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی کا معاملہ ، طلبہ اور عوامی راج پارٹی کا احتجاج
February 1, 2018

ملتان ( 92 نیو ز) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنےکے واقعے کیخلاف  یونیورسٹی کے طلبا سمیت عوامی راج پارٹی کے کارکنوں کااحتجاجی  مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر مین گیٹ بند کر دیا۔

جمشید دستی اور طلبہ کی جانب سے عوامی راج پارٹی کے کارکن برکت علی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا گیا ۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ برکت کو  مبینہ زیادتی کیس  بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ملزم لڑائی جھگرے میں ملوث تھا  ۔

احتجاج کے باعث تین گھنٹے تک یونیورسٹی میں شٹل سروس بھی  بند رہی جس کی وجہ سے طلبا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد جمشید دستی نے احتجاج ختم کر دیا۔