Thursday, September 29, 2022

بھینس کالونی میں ڈاکوؤں کا راج ، بیوپاری اور علاقہ مکینوں کا احتجاج

بھینس کالونی میں ڈاکوؤں کا راج ، بیوپاری اور علاقہ مکینوں کا احتجاج

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے بھینس کالونی  میں ڈاکوؤں کا راج ہے ، آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں  سے تنگ بیوپاریوں اور مکینوں نے پولیس سمیت انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

بھینس کالونی  کے مکین اور تاجر بڑھتی ہوئی وارداتوں کےخلاف سڑکوں پرنکل آئے، مظاہرین نےمرکزی سڑک بند کر کے پولیس کیخلاف نعرےبازی کی  کہا کہ  ڈاکو روزانہ کسی نہ کسی کولوٹ رہے ہیں لیکن پولیس ان کےخلاف کارروائی نہیں کررہی ،  ایس ایچ او سکھن کو معطل کیا جائے ۔

مظاہرین نے مرکزی سڑک کوٹریفک کےلئے بند کردیا ، بڑھتی ہوئی وارداتوں  اور پولیس کےخلاف نعرےلگائے ، کہا کہ لیکن پولیس مسلح ملزموں کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔

مظاہرین نےکہاکہ ایسالگتاہےکہ بھینس کالونی میں ڈاکو راج ہے،دوموٹرسائیکل سوارملزموں نے بھوسے کے تاجر کو مزاحمت پرگولی مار کر زخمی کیا لیکن کوئی ملزم گرفتارنہیں ہوا۔

پولیس اور رینجرز نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور  ملزموں کےخلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی جس کےبعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔