بھینس کالونی سے چند روز قبل ملنے ولی لاش کا معمہ حل ہو گیا

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں چند روز قبل ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا۔ مقتول کی بیوی اور دوست کو گرفتار کرلیا گیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
سکھن پولیس نے 8 ستمبر کو بھینس کالونی سے گولیاں لگی تشدد زہ لاش ملنے کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث مقتول کی بیوی شہناز اور اس کے دوست سجاد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتول شیر علی کو اس کی اہلیہ اور دوست سجاد نے قتل کیا۔ملزموں نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔
ادھر شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے ، فائرنگ کے واقعات بلوچ کالونی، ملیر اسٹار گیٹ اور صفورہ گوٹھ میں پیش آئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب عوامی کالونی میں گھر سے پھندا لگی لاش ملی جس کی شناخت سید حامد کے نام سے ہوئی ہے۔