Saturday, September 14, 2024

بھکھی پاور پلانٹ 95ارب کا منصوبہ تھا جسے پنجاب حکومت 55ارب میں لگارہی ہے : نواز شریف

بھکھی پاور پلانٹ 95ارب کا منصوبہ تھا جسے پنجاب حکومت 55ارب میں لگارہی ہے : نواز شریف
October 9, 2015
شیخوپورہ(92نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ چھ ماہ میں بجلی بحران کے خاتمے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا تھا لیکن ہم اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی بجلی بھی تیارکرنے کے قابل ہوجائینگے،بھکھی منصوبہ 95ارب کا تھا جسے پنجاب حکومت 55ارب میں مکمل کریگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں ایل این جی سے چلنے والے  بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ٹیم بجلی منصوبوں پر اچھا کام کررہی ہے اس کا سارا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت عرصہ تک الٹی گنگا بہتی رہی لیکن ہم  اس الٹی گنگا کو سیدھا کرکے بڑی مشکل تک اس مقام پر پہنچے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھکھی منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ لاگت 7روپے ہوگئی۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ،40ارب روپے کی بچت ہمارےمنصوبے میں شفافیت کا اہم ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جگہ اگر کوئی اور پیسے بنانے والی حکومت ہوتی تو یہ منصوبہ اتنے پیسوں میں ہی لگتا ،یہ منصوبہ 2017میں مکمل ہو جائے گا اور اس سے 1180میگاواٹ پیدا ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے منصوبے لگانے کا خیال پہلے کسی حکومت کو کیوں نہیں آیا  20,30 سال میں معاملات اتنے پیچیدہ ہو گئے ہیں کہ ہر چھوٹے سے چھوٹے معاملے کو چلانے کیلئے حوصلہ چاہیے ،کنٹینر پر چڑھ پر بل جلانے سے بجلی نے آتی بلکہ بجلی کے منصوبے لگانے سے بجلی آتی ہے ،ملک کی ترقی کنٹینر پر چڑھنے والوں کے بس کی بات نہیں ہے ،نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کنٹینر پر چڑھنے والوں کو ہدایت دے کہ وہ اپنے منہ سے اچھے الفاظ نکالیں اور گالی گلوچ نہ کریں ۔ naw nawaz naws