بھکر میں باراتیوں کی ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، 2 بچیاں اور خاتون جاں بحق

بھکر (92 نیوز) بھکر میں باراتیوں کی ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ پیش آیا جس میں 2 بچیاں اور خاتون جاں بحق وہ گئی۔
مرنے والی خاتون دولہے کی والدہ اور بچیاں بھتیجیاں تھیں۔ حادثہ برکت والا کے قریب اس وقت ہوا جب ٹرالی موٹر کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق بارات 51 چک سے دلے والا جارہی تھی۔ حادثہ برکت والا کے قریب پیش آیا۔