Sunday, December 4, 2022

بھکر ، بس نے رکشہ کچل دیا ، 7طلبات اور ڈرائیور جاں بحق

بھکر ، بس نے رکشہ کچل دیا ، 7طلبات اور ڈرائیور جاں بحق

بھکر ( 92 نیوز) بھکر جھنگ  روڈ پرتیز رفتار مسافر بس نے رکشہ کو کچل ڈلا، حادثہ میں نویں کلاس کی سات  طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گئے

بس ڈرائیور کی غفلت نے کئی گھر اجاڑ دیے ، بھکر جھنگ روڈ پر جہان خان کے قریب تیز رفتار بس نے رکشہ کو کچل ڈالا ،7 طالبات اور ڈرائیور لقمہ اجل بن گئے۔

موٹر سائیکل رکشہ میں سوار نہم کلاس کی طالبات سالانہ پیپردینے جارہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہوگئیں، بچیوں کے ورثا اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے  جھنگ بھکر ،ملتان میانوالی روڈکو بلاک کردیا اور بس کو آگ لگادی۔

ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید اور ڈی پی او شائستہ ندیم بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچیں ،جاں بحق طالبات کے ورثا کو انصاف فراہم  کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے دلخراش حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔