Saturday, July 27, 2024

بھٹ شاہ : پچاس سے زائد دکانیں جل کر تباہ ہوگئیں، پانچ افراد جھلس گئے

بھٹ شاہ : پچاس سے زائد دکانیں جل کر تباہ ہوگئیں، پانچ افراد جھلس گئے
April 27, 2017
بھٹ شاہ (92 نیوز) سندھ کے علاقے بھٹ شاہ کے مین بازار میں آگ لگنے سے50 سے زائد دکانیں جل کر تباہ ہوگئیں۔ آگ بجھانے کی کوشش میں پانچ افراد جھلس گئے۔ بھٹ شاہ کے مین بازار میں بجلی کا تار ایک دکان کے باہر رکھے مٹی کے تیل پر گرنے سے آگ لگ گئی۔ تیزہوا کی وجہ سے آگ نہایت تیزی سے پھیلی جس نے 50 سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لیا۔ فائربریگیڈ کے نہ پہنچنے پر تاجروں نے مقامی افراد کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ اس دوران پانچ افراد جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈیڑھ گھنٹے بعد فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔ تاجروں کے مطابق آگ سے دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔