Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھٹ شاہ ، باپ بیٹی کے داخلہ فارم کیلئے کلرک کےپاؤں پڑ گیا

بھٹ شاہ ، باپ بیٹی کے داخلہ فارم کیلئے کلرک کےپاؤں پڑ گیا
October 7, 2018
بھٹ شاہ ( 92 نیوز )بھٹ شاہ میں انسانیت کی تذلیل کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں  باپ بیٹی کے داخلہ فارم کیلئے کلرک کے پاؤں پڑ گیا ۔  ڈگری کالج نیوسعید آباد میں بیٹی کے ایم اے میں داخلے کیلئے فارم حاصل کرنیوالے باپ سے کالج اسٹاف نے تضحیک آمیز سلوک کیا ، ظفراللہ نامی شخص نے کالج پرنسپل کو شکایت کی تو تمام اسٹاف اس کےخلاف متحد ہوگیا ۔ بھٹ شاہ میں تعلیم دینے والے ادارے کا عملہ لوگوں کی تضحیک پر اتر آیا، نیوسعیدآباد ڈگری کالج میں بیٹی کے داخلے کیلئے آنے والا شخص عملے کے ہاتھوں ذلیل ہو کر رہ گیا ۔ ظفراللہ میمن نامی شخص بیٹی کیلئے ایم اے کا داخلہ فارم لینے نیوسعیدآباد ڈگری کالج پہنچا تو فارم دینے والا کلرک جانب کیریو بھڑک اٹھا، طیش میں آ کر ظفراللہ کو برا بھلا کہنا شروع کردیا۔ غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو کرسی پر پاؤں دے مارا  اور ظفراللہ میمن کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ ظفراللہ میمن نے کلرک کے ناروا رویے کی پرنسپل سے شکایت کی تو کالج کا پورا عملہ کلرک کے ساتھ ملکر ظفراللہ میمن کے خلاف یک زبان ہوگیا، جس پرظفراللہ میمن نے بیٹی کے مستقل کی خاطر کلرک سے معافی مانگ لی ، لیکن کلرک بادشاہ کا پارہ کم نہ ہوا، جس پر بےبس شخص نے کلرک بادشاہ کے پاؤں پکڑ لئے ۔ شہری کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی، ظفراللہ میمن کا کہنا ہے کہ وہ بااثر کلرک کے ساتھ جھگڑا نہیں کر سکتا، اس کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا کالج میں زیرتعلیم ہیں۔ ظفراللہ نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔