Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھٹکے ہوئے بلوچوں کو اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنا ہے، ڈاکٹر جمعہ خان

بھٹکے ہوئے بلوچوں کو اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنا ہے، ڈاکٹر جمعہ خان
February 25, 2018

ماسکو (92 نیوز) گذشتہ ہفتے آزاد بلوچ تحریک کو خیر باد کہہ کرپاکستان کو گھر تسلیم کرنے والے ڈاکٹر جمعہ خان مری کے اعزاز میں ماسکو کے تاج محل ریسٹورنٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب سے خطاب میں جمعہ خان مری نے کہا کہ ان کے 17 فروری کے فیصلے پر وہ پاکستانی عوام کے مشکور ہیں ۔
ڈاکٹر جمعہ خان نے راہ سے بھٹکے ان بلوچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ انہوں نے کرنا ہے کہ ان کو یہ عزت اور محبت چاہئے یا ساری عمر ان بھارتی تنخواہ دار لوگوں کے تلوے چاٹنے رہیں گے ۔
جمعہ خان مری نے پاکستانی قوم سے کہا کہ خدا کے لئے گو نواز گو اور گو عمران گو کے نعرے چھوڑ کر وطن دشمن گو براہمدغ گو ، گو حیربیار گو ، گو مہران گو کے نعرے بلند کریں ۔
تقریب کے انعقاد پر ڈاکٹر جمعہ خان مری نے ملک شہباز اور ان کے ساتھیوں کا اس پر خلوص دعوت پرشکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے پاکستانی میڈیا کا بھی بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے ان کا پیغام دنیا کے کونےکونے تک پہنچایا ۔