Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جئے بھٹو !!! بلاول کے پروٹوکول نے 10 ماہ کی بچی کی جان لے لی

جئے بھٹو !!! بلاول کے پروٹوکول نے 10 ماہ کی بچی کی جان لے لی
December 23, 2015
کراچی (92نیوز) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے پروٹوکول نے کراچی سول اسپتال کے باہر معصوم بچی سے زندگی چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں حکمرانوں کی بے حسی اور انسانیت سوز اقدامات سے خود انسانیت بھی شرما گئی۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی سول اسپتال آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور اس موقع پر اسپتال کے تمام دروازے بند کر دیے گئے۔ باپ اپنی بچی کو ہاتھوں میں اٹھائے ادھر ادھر بھاگتا رہا مگر اسپتال کے دروازے نہ کھلے جس سے دس ماہ کی بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔ کالی وردی میں تعینات کالی بھیڑوں نے بے پناہ منت سماجت کے باوجود معصوم بسمہ کے والد کو اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی اور پھول جیسی معصوم بچی اپنے بابا کے ہاتھوں میں دم توڑ گئی لیکن ظالم حکمرانوں اور شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار پولیس اہلکاروں کو رتی برابر شرم بھی نہ آئی۔ معصوم بسمہ کی موت سے ایک طرف سندھ میں انسانیت دم توڑ گئی تو دوسری جانب حکمرانوں کی حیوانیت بھی کھل کر سامنے آ گئی۔ دریں اثنا جب صحافیوں نے نثارکھوڑو سے اس بارے سوالات کیے تو ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی سکیورٹی ہمیں زیادہ عزیز ہے۔