Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھٹو خاندان کی تیسری پیڑی بھی قومی اسمبلی میں پہنچ گئی

بھٹو خاندان کی تیسری پیڑی بھی قومی اسمبلی میں پہنچ گئی
August 13, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلی بار قومی اسمبلی کے ممبر بن گئے جس کے ساتھ ہی  بھٹو خاندان کی تیسری پیڑی قومی اسمبلی میں پہنچ گئی ۔ بلاول بھٹو کی حلف برداری کے موقع پر دونوں بہنیں بختاور اور آصفہ بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود رہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اپنے والد آصف زرداری کےساتھ براجمان ہونے کی بجائے پچھلی نشستوں پر فرحت اللہ بابر کے پاس جا بیٹھے۔ حلف برداری کے موقع پر شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کے ساتھ راجہ پرویز اشرف اور خورشید شاہ براجمان ہوئے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی مہمان کے طور پر گیلری میں موجود رہے،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوسف رضا گیلانی کو خوش آمدید کہا۔