Tuesday, January 31, 2023

بھریااورلاکھاروڈریلوےاسٹیشن کے درمیان دھماکہ،اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند

بھریااورلاکھاروڈریلوےاسٹیشن کے درمیان دھماکہ،اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند
لاہور( 92 نیوز)بھریا اور لاکھا روڈ ریلوے اسٹیشن کے درمیان کلو میٹر نمبر375 پر زور دار دھماکہ  ہوا ، دھماکے سے ریل کی پٹری کا کچھ حصہ متاثر ہوا البتہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کو بھریا روڈ اور دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ دھماکے کے بعد اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک بند کر دیا گیا ، دھماکے سے چند منٹ قبل راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس گزری تھی   ۔