Sunday, January 29, 2023

بھاگ ناڑی میں آر او پلانٹ اور ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیاگیا

بھاگ ناڑی میں آر او پلانٹ اور ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیاگیا
بھاگ ناڑی (92 نیوز) 92نیوز کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، بلوچستان کے علاقے بھاگ ناڑی کی عوام تالاب کا گندا پا نی پینے پر مجبور تھی 92 نیوز کے آواز بلند کرنے پر  ایف سی بلوچستان اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے بھاگ ناڑی میں آراو پلانٹ اور ٹیوب ویل کا افتتاح کردیا۔ چینل 92 نیوز بلوچستان کے علاقے بھاگ ناڑی کے عوام کی آواز بنا تو صاف پانی کو ترستے بھاگ ناڑی کے شہریوں کی سنی گئی ، ایف سی بلو چستان اور رکن قومی اسمبلی نوابز ادہ شا ہ زین بگٹی نے بھاگ  ناڑی میں آ راو پلا نٹ اور ٹیو ب ویل کا افتتا ح کر دیا۔ آر او پلانٹ اور ٹیوب ویل لگنےپر علاقہ مکین خاصے خوش ہیں ،شہریوں نے 92 نیوز کا شکریہ بھی  ادا کیا۔ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے 92 نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا  تحصیل بھاگ میں پا نی کا مسئلہ دیرینہ تھا جسے ایف سی کےساتھ مل کر حل کر دیا۔ بھاگ ناڑی کےعوام 15 سال  سے پینے کے صاف پا نی کو ترس گئے تھے   ، 92نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد چیف جسٹس آف پا کستان نے بھی از خود نو ٹس لیا ہے  ۔