Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھاگا نہیں، پاکستان ہی میں موجود ہوں، راؤ انوار

بھاگا نہیں، پاکستان ہی میں موجود ہوں، راؤ انوار
January 31, 2018

کراچی (92 نیوز) نقیب اللہ قتل کیس میں منظر سے غائب ہونے والے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ وہ بھاگے نہیں، پاکستان ہی میں موجود ہیں۔ انہوں نے پھر دعویٰ کیا کہ نقیب اللہ کے ساتھ مارے جانے والے تینوں افراد دہشتگردی میں ملوث تھے۔

نقیب قتل کیس کے بعد منظر سے غائب سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نامعلوم مقام سے صحافیوں کو تفصیلات بھیج دیں اور بتایا ہے کہ وہ پاکستان ہی میں موجود ہیں، بھاگ کر کہیں نہیں گئے۔ ان کے بھاگنے سے متعلق تمام باتیں محض افواہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جس گھر پر ان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا وہ اب ان کا نہیں بلکہ وہ اسے بہت عرصہ قبل فروخت کر چکے ہیں۔

راؤ انوار نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے میں مارے گئے قاری صابر اور مولوی اسحاق کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ مولوی اسحاق 2011 میں پی این ایس مہران، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث ہونے سمیت شاہ فیصل میں امام بارگاہ پر حملے اور 2012 میں چہلم کے جلوس پر حملے میں بھی شریک تھا جبکہ قاری صابر فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔